ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل ،منگلور والوو بس سرویس سے مسافروں کا بہترین تاثر : محکمہ کا ایک اور والوو بس دوڑانے کا منصوبہ

بھٹکل ،منگلور والوو بس سرویس سے مسافروں کا بہترین تاثر : محکمہ کا ایک اور والوو بس دوڑانے کا منصوبہ

Sun, 26 Mar 2017 19:53:36    S.O. News Service

منگلورو:26/مارچ(ایس اؤنیوز) بھٹکل اورمنگلورو اسٹیٹ بینک کے درمیان شروع کی گئی سرکاری والوو بس سرویس کو ابتدائی 15-20 دنوں میں مسافروں کی طرف سے بہترتاثر اور منافع بخش قرار دیتے ہوئے محکمہ کے افسران نے مزید ایک نئی والوو بس روٹ پر دوڑانے کی بات کہی ہے۔

مسافروں کی طرف سے نئی شروع کردہ والوو بس کی طرف راغب ہونے کی دو اہم وجوہات بتائی جارہی ہیں ایک یہ کہ150کلومیٹر کی دوری صرف  ڈھائی تاتین گھنٹوں میں بہت ہی آرام کے ساتھ سفر کاطئے ہونا ہے تو دوسرا مناسب کرایہ ہے ۔ سرویس کی مقبولیت کا اندازہ  اس بات سے بھی لگایا جاسکتاہے کہ بعض دفعہ مسافر کھڑے ہوکر سفر کرنے کی بات کنڈکٹر نے بتائی۔ خاص کر جوبسیں صبح میں بھٹکل سے منگلورو کی طرف چلتی ہیں کنڈکٹر کی بات مانیں  تو پوری بس فل جاتی ہیں ۔45سیٹوں کی بس میں اپنے نقطہ آغاز سے ہی 35سیٹ ہوا کرتی ہیں۔ اسی طرح منگلورو سے بھٹکل چلنےو الی بسوں کا بھی بہتر تاثر ملا ہے۔ محمد یحیٰ نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ وہ صبح کی پہلی بس پر 6:30 بجے مینگلور کے لئے روانہ ہوا اور ٹھیک نو بجے  مینگلور پہنچا، اسی طرح  شام سات بجے سائیبین کامپلیکس کے سامنے سے آخری بس پر روانہ ہوا اور ٹھیک 9:45 بجے بھٹکل پہنچ گیا۔ بے حد آرامدہ سفر ہے،اس نے بتایا کہ اب وہ آئندہ بھی اسی بس کے ذریعے سفر کرنے کو ترجیح دے گا۔

مینگلور ائرپورٹ سے دبئی روانہ ہونے والوں کے لئے  بھی یہ بس بے حد آرامدہ ہے، البتہ رات کی بارہ بجے کےبعد والی فلائٹ پکڑنے کے لئے بس سروس دستیاب نہیں ہے، اسی طرح گلف ممالک سے واپس لوٹنے والے حضرات  ائرپورٹ سے آٹو رکشہ پر سیدھے "کوٹا ر چوکی"  یا سائبین کامپلیکس کے سامنے یا پھر اسٹیٹ بینک بس اسٹاپ پر پہنچ کر اس بس کو پکڑ سکتے ہیں۔ لیکن بس کا ٹائم ٹیبل معلوم ہونا ضروری ہے۔

گلف میں رہنے والے اکثر لوگوں نے نمائندہ ھٰذا کو بتایا کہ اگرمحکمہ کے ایس آرٹی سی،  مینگلور ائرپورٹ سے راست بھٹکل یا ائرپورٹ سے  مینگلور بس اسٹاپ تک  فلائٹ کی ٹائمنگ کے مطابق نئی بس سروس شروع کرے تو  مزید لوگوں کو  فائدہ ہوگا اور لوگ دو،  دو ہزار اور تین تین ہزار روپیہ دے کر کرائے کی کار پر سفر کرنے کے بجائے بسوں کو ہی ترجیح دیں گے۔ 

کے ایس آر ٹی سی منگلورو ڈویزنل کنٹرولر وویکانند ہیگڈے نے بتایا کہ منگلورو بھٹکل والووسرویس کافی اچھی چل رہی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے ہم بہت جلدجاری 8بسوں کے ساتھ ایک اور والوو بس سرویس شروع کریں گے ، جب کہ  کچھ دنوں تک موجودہ کرایہ کو جاری رکھیں گے۔ اس سلسلے میں بس کنڈکٹر نے کہاکہ مناسب کرایہ مسافروں کو زیادہ راغب کررہاہے، جب بسیں بھربھر کر دوڑ رہی ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ کرایہ میں اضافہ کیا جائے ۔


Share: